ایمیزون کے دریا میں سیاحوں سے بھری 2کشتیاں ٹکرا گئیں
حادثے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے ہیں۔

Webdesk
|
13 Feb 2025
لیما: دنیا کے سب سے بڑے دریا ایمیزون میں دو مسافر کشتیاں ٹکرا گئیں یہ خوفناک حادثہ ملاح کے سونے کے باعث پیش آیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکا سے شروع ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے دریا ایمیزون میں دو مسافر کشتیوں کے آپس میں ٹکرانے کا خوفناک حادثہ پیش آیا ہے اور اس کی وجہ ایک کشتی کے ملاح کی نیند بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں پیش آیا جہاں ایمیزون دریا کے بیچوں بیچ سیاحوں سے بھری دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ۔
Comments
0 comment