ایران : زیادہ پیٹرول استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافہ

ایران : زیادہ پیٹرول استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافہ

110 لیٹر تک ماہانہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔
ایران : زیادہ پیٹرول استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافہ

Webdesk

|

7 Sep 2026

تہران: ایران میں حکومت نے زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر سے ماہانہ 110 لیٹر پیٹرول سے زیادہ کے استعمال کے بعد فی لیٹر پیٹرول 10 ہزار تومان کا ملے گا جو پہلے 5 ہزار میں دستیاب تھا۔

ترجمان کے مطابق 110 لیٹر تک ماہانہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔

ایران میں 60 لیٹر پیٹرول کی قیمت 1500 تومان اور اگلے 50 لیٹر کی قیمت 3,000 تومان ہے۔ واضح رہے کہ ایک تومان 10 ایرانی ریال کے برابر ہو تا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!