ایران جنگ کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں، روسی صدر پیوٹن

ایران جنگ کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں، روسی صدر پیوٹن

مشرق وسطی میں ایران کے ساتھ تنازع کے نتائج کی درست پیشگوئی کرنا مشکل ہے
ایران جنگ کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں، روسی صدر پیوٹن

Webdesk

|

27 Mar 2026

ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے نتائج کورونا وباء جتنے سنگین ہوسکتے ہیں۔

گزشتہ روز ماسکو میں تاجر رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ مشرق وسطی میں ایران کے ساتھ تنازع کے نتائج کی درست پیشگوئی کرنا مشکل ہے اور یہ کورونا وبا ء کے مساوی سنگین اثرات رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ تنازع میں شامل فریق بھی مکمل طور پر نتائج کا اندازہ نہیں لگا سکتے،انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی طرح، ایران جنگ سے بھی بین الاقوامی لاجسٹکس، پیداوار اور سپلائی چینز کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ اس بحران سے ہائیڈروکاربن، دھات اور کھاد کی صنعتوں پر دبائو بڑھ رہا ہے اور روس کو ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط اور متحد ہونا ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!