1 hour ago
ایران کا بھی ابنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان
امریکی صدر گفتگو زیادہ کرتے ہیں، جنگ کا فیصلہ میدان میں ہوگا۔
Webdesk
|
28 Jan 2026
تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے ابنائے ہرمز فوجی مشقوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو ان پر حملہ کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب گارڈز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کریں گے۔
انقلابی گارڈز کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر گفتگو زیادہ کرتے ہیں، جنگ کا فیصلہ میدان میں ہوگا۔
دوسری جانب ایرانی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیم میں کہا گیا ہے کہ 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے نیچے پرواز نہ کی جائیں۔
Comments
0 comment