ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا، ٹرمپ

ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا، ٹرمپ

اس وقت ایران سے بات چیت انتہائی مثبت انداز میں جاری ہے
ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا، ٹرمپ

Webdesk

|

5 Aug 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا، اور اگر موجودہ مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کو سخت ترین فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد کی سب سے بڑی فوجی کارروائی کی تیاری کے دوران ایران نے خود رابطہ کر کے مذاکرات کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران سے بات چیت انتہائی مثبت انداز میں جاری ہے اور جلد کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے، تاہم اگر ایران اپنے وعدے سے پیچھے ہٹا تو اسے انتہائی سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔

امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ حالات اس نہج تک نہیں پہنچیں گے کیونکہ دونوں جانب سے بات چیت بہت اچھی جا رہی ہے۔

انہوں نے گلہ کیا کہ اگرچہ ایرانی فریق اس بات کا عوامی سطح پر اعتراف نہیں کرتا اور بعض اوقات یہ بھی کہہ دیا جاتا ہے کہ کوئی ملاقات ہی نہیں ہوئی جو کہ سراسر جھوٹ ہے، لیکن حقیقت میں ہمارے درمیان مذاکرات اچھے انداز میں چل رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!