ایران کے حملے کا خدشہ، اسرائیلی ایئر ڈیفنس ہائی الرٹ
ایرانی ردعمل کے خدشہ کے پیش نظر اسرائیل نے ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا ہے۔
Webdesk
|
4 Apr 2024
دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کی جانب سے ردعمل کا خدشہ ظاہر کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی ردعمل کے خدشہ کے پیش نظر اسرائیل نے ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا ہے۔
اسرائیلی اخبار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجی بھی طلب کرلیے ہیں۔اخبار نے اپنے بیان میں کہا کہ حزب اللہ یا حوثیوں کے بجائے ایران کے براہ راست میزائل حملے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں سفارتکار بھی شامل تھے۔
ایرانی میڈیا نے کہا کہ اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کو حملے کا نشانہ بنایا جس سے عمارت تباہ ہوگئی۔
Comments
0 comment