2 hours ago
ایران کے خلاف محدود فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں، امریکی صدر
Webdesk
|
20 Feb 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے خلاف محدود فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ سے جب سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایران پرمحدود پیمانے پر حملہ کرنے کا سوچ رہے ہیں جس پر ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ میرے خیال میں یہ بتا سکتا ہوں کہ میں اس بارے میں ہم غور کررہے ہیں۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی جانب سے بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ امریکی صدر ایران کے خلاف محدود فوجی حملے پر غور کر رہے ہیں۔ حملے میں ایرانی فوجی یا سرکاری مقامات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ محدود حملے پر غور کامقصد ایران کو جوہری معاہدے پر مجبور کرنا ہے، ایران معاہدے کو قبول نہ کرے تو حملے کو وسیع جنگ تک بڑھایا جا سکتا ہے
واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی واضح کر چکے ہیں کہ وہ ایران کے معاملے پر سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو فوجی طاقت کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔
Comments
0 comment