ایران کی کارروائیاں، 14 روز میں 100 امریکی فوجی زخمی، 6 ماہ میں 14 ہلاک

ایران کی کارروائیاں، 14 روز میں 100 امریکی فوجی زخمی، 6 ماہ میں 14 ہلاک

حالیہ دنوں میں ایران سے منسوب حملوں میں ہلاک ہونے والے مزید دو امریکی فوجیوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔
ایران کی کارروائیاں، 14 روز میں 100 امریکی فوجی زخمی، 6 ماہ میں 14 ہلاک

Webdesk

|

21 Jul 2026

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق جاری فوجی کارروائیوں کے دوران گزشتہ دو ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل کے مطابق 7 جولائی سے اب تک مختلف حملوں اور آپریشنز میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے بیشتر معمولی یا درمیانے درجے کی چوٹوں کا شکار ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 96 فیصد فوجی علاج مکمل ہونے کے بعد دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں، جبکہ باقی اہلکاروں کا علاج جاری ہے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ دنوں میں ایران سے منسوب حملوں میں ہلاک ہونے والے مزید دو امریکی فوجیوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

پینٹاگون کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 28 فروری سے اب تک ایران سے متعلق حملوں اور فوجی کارروائیوں میں 14 امریکی اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 427 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی عراق اور اردن میں امریکی اڈوں پر ہونے والے حملوں کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کے خدشات بھی موجود ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اردن میں حملے کے مقام سے ملنے والے بعض انسانی اعضا کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ اضافی ہلاکتوں کی تصدیق کی جا سکے۔

واضح رہے کہ امریکا اس سے قبل بھی ایران سے منسوب حملوں میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی تصدیق کر چکا ہے، جبکہ حال ہی میں شمالی عراق میں ایک کارروائی کے دوران بھی ایک امریکی فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!