ایران کے ساتھ پابندیوں اور ٹیرف میں نرمی پر بات چیت کر رہے ہیں: صدر ٹرمپ

ایران کے ساتھ پابندیوں اور ٹیرف میں نرمی پر بات چیت کر رہے ہیں: صدر ٹرمپ

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے15 نکات میں پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے
ایران کے ساتھ پابندیوں اور ٹیرف میں نرمی پر بات چیت کر رہے ہیں: صدر ٹرمپ

Webdesk

|

8 Apr 2026

نیویارک: امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے15 نکات میں پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے، ایران کے ساتھ پابندیوں اور ٹیرف میں نرمی پر بات چیت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کانگریس کے ایک چوتھائی سے زائد ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی اخبار کا کہناہے کہ مواخذے یا کابینہ کی جانب سے 25ویں ترمیم کیتحت ٹرمپ کو طاقت سے محروم کیا جاسکتا ہے۔

کئی ڈیموکریٹک ارکان نے صدر ٹرمپ کے ذہنی توازن پرتشویش کا اظہار بھی کیا۔ اراکین کانگریس کاکہنا ہے کہ سویلین تباہی کی دھمکی ثبوت ہیکہ ٹرمپ عہدیکے لیے ذہنی طورپرفٹ نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر پوری ایرانی تہذیب کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی، جس پر عالمی رہنماں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کے رویے کو جنگی جرم قرار دیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!