2 hours ago
ایران امریکا کا کشیدگی کم کرنے پر اتفاق، دوحہ میں مذاکرات کی تصدیق
دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی معاملات کے تحت آئندہ چند روز میں قطر میں مذاکرات ہوں گے
Webdesk
|
29 Jun 2026
ایران اور امریکا نے جینیوا معاہدے کے بعد شروع ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے پر اتفاق کیا جبکہ تکنیکی مذاکرات دوحہ میں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے دوحہ مذاکرات کی تصدیق کی جبکہ قطر کے دارالحکومت میں تکنیکی مذاکرات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی معاملات کے تحت آئندہ چند روز میں قطر میں مذاکرات ہوں گے جہاں دونوں ممالک مفاہمتی یادداشت سے متعلق عملدرآمد پر تبادلہ خیال اور پلان تشکیل دیں گے۔
Comments
0 comment