ایران میں صدارتی الیکشن کے حیران کن نتائج پر بڑا فیصلہ

ایران میں صدارتی الیکشن کے حیران کن نتائج پر بڑا فیصلہ

پانچ جولائی کو دوبارہ الیکشن ہوں گے، ایران
ایران میں صدارتی الیکشن کے حیران کن نتائج پر بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

30 Jun 2024

ایران میں ہونے والے قبل از وقت صدارتی انتخابات کے حیران کن نتائج سامنے آئے جس کے بعد دوبارہ ووٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارتی الیکشن میں سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی نے حصہ لیا اور کوئی بھی امیدوار پچاس فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا جبکہ ووٹںگ کا ٹرن آؤٹ چالیس فیصد رہا۔

دوسرے مرحلے میں چار میں سے دو امیدوار کٹ جائیں گے کیونکہ انہیں کم ووٹ ملے جبکہ دو امیدوار مسعود پزیشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ایران کے الیکشن کمیشن کے مطابق سعود پزیشکیان نے ایک کروڑ چالیس لاکھ ووٹ لیے جبکہ سعید جلیلی 95 لاکھ ووٹ حاصل کرسکے جبکہ تیسرے نمبر پر محمد باقر رہے جو چونتیس لاکھ اور چوتھے نمبر پر مصطفی پور محمودی رہے جنہیں صرف دو لاکھ ووٹ ملے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ اب پانچ جولائی کو دوبارہ منعقد کیا جائے گا اور ان میں سے زیادہ ووٹ لینے والے کو کامیاب قرار دیا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!