7 hours ago
ایران میں سرکاری ٹی وی ہیک، انٹرنیٹ پابندی ختم کرنے پر غور
حکومتی کنٹرول میں ایک اور کمزوری اس وقت سامنے آئی جب سرکاری ٹیلی وژن کو مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا۔
Webdesk
|
20 Jan 2026
تہرا ن: ایران کے ایک سینیئر رکنِ پارلیمان نے کہا ہے کی حکومت آئندہ چند دنوں میں ملک بھر میں عائد انٹرنیٹ پابندی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے اور انٹرنیٹ بندش کو مرحلہ وار ختم کیا جا سکتا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی کنٹرول میں ایک اور کمزوری اس وقت سامنے آئی جب سرکاری ٹیلی وژن کو مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا۔
چند لمحوں کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے آخری شاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی کی تقاریر نشر ہوئیں جن میں عوام کو بغاوت پر ابھارا گیا۔
Comments
0 comment