2 hours ago
ایران نے ٹرمپ کے بات چیت کے دعوے کی تردید کردی
Webdesk
|
23 Mar 2026
امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے متعلق متضاد بیانات سامنے آئے ہیں، جس سے صورتحال مزید غیر واضح ہو گئی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز نے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کسی بھی سطح پر نہ تو براہِ راست اور نہ ہی بالواسطہ کوئی رابطہ ہوا ہے۔
ذریعے کے مطابق ایران کی جانب سے ممکنہ اہداف میں خطے کے بجلی گھروں کو شامل کیے جانے کی اطلاعات کے بعد امریکا نے اپنی حکمت عملی میں نرمی اختیار کی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل یہ کہہ چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ مشرقِ وسطی کی صورتحال پر تعمیری بات چیت ہوئی ہے، جس کا مقصد تنازع کا جامع حل تلاش کرنا ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ ایران کے توانائی کے مراکز اور دیگر اہداف پر ممکنہ حملوں کو عارضی طور پر پانچ روز کے لیے مخر کر دیا گیا ہے تاکہ سفارتی کوششوں کو موقع دیا جا سکے۔
دونوں جانب سے سامنے آنے والے ان بیانات کے بعد یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پس پردہ سفارتی رابطے کس حد تک جاری ہیں، تاہم خطے کی صورتحال بدستور حساس ہے۔
Comments
0 comment