ایران پر امریکی شرائط تھوپی نہیں جاسکتیں، سابق ایرانی وزیر خارجہ

ایران پر امریکی شرائط تھوپی نہیں جاسکتیں، سابق ایرانی وزیر خارجہ

امریکا کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ایران پر اپنی شرائط نہیں تھوپی جا سکتیں
ایران پر امریکی شرائط تھوپی نہیں جاسکتیں، سابق ایرانی وزیر خارجہ

Webdesk

|

12 Apr 2026

ایران کے سابق وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے امریکا کے ساتھ حالیہ مذاکرات کی ناکامی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی فریق کی شرائط پر بات چیت کامیاب نہیں ہو سکتی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ مذاکرات کامیاب کیوں نہیں ہوئے، اور اس کے بعد امریکی نائب صدر JD Vance کے بیان کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے ان کی شرائط قبول نہیں کیں۔

سابق وزیرِ خارجہ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی اصل مسئلہ ہے، کیونکہ ایران کے ساتھ کوئی بھی مذاکرات اس بنیاد پر کامیاب نہیں ہو سکتے کہ ایک فریق اپنی شرائط مسلط کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ایران پر اپنی شرائط نہیں تھوپی جا سکتیں، اور ابھی بھی سیکھنے کا وقت موجود ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!