23 hours ago
ایران پر اسرائیلی حملے کا اندیشہ ، امریکا الرٹ ہوگیا

Webdesk
|
12 Jun 2025
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان اطلاعات پر تبصرہ کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ امریکہ، ایران کے خلاف اسرائیل کے ممکنہ حملے کے پیش نظر انتہائی درجے کی چوکس حالت میں ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق وائٹ ہائوس کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ان کی انتظامیہ مشرق وسطی سے امریکی اہل کاروں کو منتقل کر رہی ہے کیوں کہ وہ علاقہ خطرناک ہو سکتا ہے۔
اس موقع پر انھوں نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کو دہرایا۔واشنگٹن کے کینیڈی سینٹر میں ایک فلم کی نمائش کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے مشرق وسطی سے امریکی سفارتی عملے کی منتقلی سے متعلق خبروں پر کہا ٹھیک ہے، ان کی منتقلی اس لیے ہو رہی ہے کہ یہ جگہ خطرناک ہو سکتی ہے۔اور پھر کہا ہم دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔
اسی دوران امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے بڑھنے کے باعث غیر ضروری امریکی سرکاری ملازمین کی واپسی کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments
0 comment