ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کی ثالثی کی کوششیں، پیش رفت نہ ہو سکی

ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کی ثالثی کی کوششیں، پیش رفت نہ ہو سکی

ایران نے اپنے مؤقف میں سختی برقرار رکھی ہے اور ایسی تجاویز کو قبول نہیں کیا
ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کی ثالثی کی کوششیں، پیش رفت نہ ہو سکی

Webdesk

|

6 Apr 2026

ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان اور دیگر ممالک ثالثی کی کوششیں، بڑی پیش رفت نہ ہو سکی۔

پاکستان، ترکیہ اور مصر نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں، تاہم اب تک ان کوششوں سے کوئی واضح نتیجہ سامنے نہیں آ سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے حالیہ دنوں میں الگ الگ رابطوں کے ذریعے عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف سے بات چیت کی۔ ان رابطوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت براہِ راست مذاکرات کی صورت میں نہیں ہو رہی بلکہ مختلف ذرائع اور پیغامات کے ذریعے رابطہ رکھا جا رہا ہے۔ بعض مواقع پر امریکی حکام اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان پیغامات کے تبادلے بھی کیے گئے ہیں۔

عباس عراقچی پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے یہ رابطے باضابطہ مذاکرات نہیں بلکہ محدود نوعیت کے پیغامات ہیں، جو براہِ راست یا علاقائی ممالک کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے اپنے مؤقف میں سختی برقرار رکھی ہے اور ایسی تجاویز کو قبول نہیں کیا جن میں جنگ بندی کے بدلے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی شرط شامل تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سفارتی رابطے جاری ہیں، لیکن دونوں جانب سے سخت مؤقف کے باعث فوری طور پر کسی بڑی پیش رفت کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!