ایرانی حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کا منصوبہ ملتوی کردیا

ایرانی حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کا منصوبہ ملتوی کردیا

جنگی حالات اور ناکہ بندی نے درآمدی پیٹرول تک رسائی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
ایرانی حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کا منصوبہ ملتوی کردیا

Webdesk

|

10 Aug 2026

تہران: ایران میں پارلیمنٹ کے دبا پر حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کا منصوبہ مخر کر دیا ہے، اراکین پارلیمنٹ نے پیٹرول قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کی ہے اور سبسڈی نظام بدلنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان عباس گودرزی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پارلیمانی ارکان نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی بہ جائے ایندھن کے کوٹے کو قومی شناختی نمبروں سے منسلک کرنے سمیت دیگر اقدامات تجویز کیے ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ارکانِ پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کی بہ جائے پیٹرول کی طلب کو کم کرنے کی کوشش کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود طلب میں کمی نہیں آئی ہے، ایک تہائی پیٹرول اب بھی فیول کارڈز کے ذریعے خریدا جا رہا ہے، جنگی حالات اور ناکہ بندی نے درآمدی پیٹرول تک رسائی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!