2 hours ago
ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام کھلا خط
ویب ڈیسک
|
2 Apr 2026
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام ایک کھلا خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کبھی جارحیت کا راستہ اختیار نہیں کیا۔
اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ ایران ایک قدیم تہذیب کا حامل ملک ہے جس کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے۔ ان کے مطابق جدید دور میں بھی ایران نے نہ تو توسیع پسندی، نہ نوآبادیاتی سوچ اور نہ ہی کسی پر غلبہ حاصل کرنے کی پالیسی اپنائی۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران نے کسی جنگ کا آغاز نہیں کیا، بلکہ جب بھی اس پر حملہ ہوا اس نے اس کا بھرپور جواب دیا۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو خطرہ بنا کر پیش کرنا تاریخی حقائق اور موجودہ حالات کے برعکس ہے، اور یہ تاثر بعض طاقتور حلقوں کی سیاسی و معاشی ترجیحات کا نتیجہ ہے، جو اپنے مفادات کے لیے دشمن کا تصور قائم رکھتے ہیں۔
Comments
0 comment