ایرانی صدارتی انتخابات، احمدی نژاد نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

ایرانی صدارتی انتخابات، احمدی نژاد نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

سعید جلیلی 2013 کے الیکشن میں سابق صدر حسن روحانی سے ہار گئے تھے۔
ایرانی صدارتی انتخابات، احمدی نژاد نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

Webdesk

|

2 Jun 2024

ایران کے صدارتی انتخابات کی لئے ایران کے سابق صدر محمد احمدی نژاد نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل سابق ایرانی اسپیکر علی لاریجانی اور امریکا کی جانب سے سزا یافتہ ایران کے سابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر واحد حقانیان اور ایران کے سابق چیف ایٹمی مذاکرات کار سعید جلیلی بھی کاغذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں۔

سعید جلیلی 2013 کے الیکشن میں سابق صدر حسن روحانی سے ہار گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اعلی سطح کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن 30 مئی سے 3جون تک ہوگی جبکہ صدارتی انتخابات کی مہم 12 سے27 جون تک چلائی جائے گی اور الیکشن 28 جون کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات کا انعقاد صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ناگہانی موت کے سبب کیا جارہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!