7 hours ago
ایرانی سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سیاسی قیدیوں کے مقدمات سننے والے ججز جاں بحق
حادثے میں ایک جج شدید زخمی جبکہ محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں
ویب ڈیسک
|
18 Jan 2025
ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر فائرنگ کے واقعے میں دو ججز ہلاک ہوگئے۔
ایران کی سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں سپریم کورٹ کے تین ججوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں سے دو موقع پر پلاک جبکہ ایک زخمی ہوئے۔
زخمی جج کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا اور ڈاکٹرز اُن کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کا محافظ بھی زخمی ہوا ہے۔ ابھی تک واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم ججز کے کی شناخت آیت اللہ محمد مغیثی اور علی رازنی کے ناموں سے ہوئی۔
مذکورہ ججز سیاسی مقدمات میں گرفتار افراد کی درخواستوں کی سماعت کررہے تھے۔
Comments
0 comment