3 hours ago
ایرانی اسپیکر کا جنگی کامیابی کو قومی ریکارڈ کا حصہ بنانے پر زور
ویب ڈیسک
|
1 Aug 2026
ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران حالیہ جنگ میں کامیاب رہا اور اب اس کامیابی کو قانونی، سیاسی اور تاریخی سطح پر باقاعدہ دستاویزی شکل دی جانی چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ حالیہ تنازع کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیاں صرف عسکری میدان تک محدود نہیں رہنی چاہئیں بلکہ انہیں قومی تاریخ اور سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنایا جانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اور مسلح افواج نے مشکل حالات میں ملک کا دفاع کیا، اس لیے اس دور کے تمام اہم واقعات، تجربات، نقصانات اور کامیابیوں کو تفصیلی رپورٹس اور سرکاری دستاویزات میں محفوظ کیا جانا چاہیے تاکہ آئندہ نسلیں بھی ان سے رہنمائی حاصل کر سکیں۔
اسپیکر نے مزید کہا کہ جنگ سے حاصل ہونے والے اسباق کو محفوظ رکھنا مستقبل کی منصوبہ بندی اور قومی حکمتِ عملی کے لیے بھی اہم ہوگا۔
Comments
0 comment