یو اے ای کا تیل پیدا کرنے والے تنظیموں سے علیحدگی کا اعلان

یو اے ای کا تیل پیدا کرنے والے تنظیموں سے علیحدگی کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا
یو اے ای کا تیل پیدا کرنے والے تنظیموں سے علیحدگی کا اعلان

ویب ڈیسک

|

28 Apr 2026

متحدہ عرب امارات نے عالمی تیل تنظیموں اوپیک اور اوپیک پلس سے الگ ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہوگا۔

اماراتی حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد اپنی تیل پالیسیوں اور پیداوار سے متعلق فیصلوں میں مکمل خودمختاری حاصل کرنا ہے، تاکہ عالمی منڈی میں بدلتی صورتحال کے مطابق آزادانہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔

یاد رہے کہ اوپیک اور اوپیک پلس ایسے بڑے عالمی اتحاد ہیں جو تیل کی پیداوار اور قیمتوں پر نمایاں اثر رکھتے ہیں، اور ان میں سعودی عرب اور روس جیسے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!