5 hours ago
یو اے ای نے پاکستانیوں کیلئے بڑی شرط عائد کردی
Webdesk
|
30 Jul 2026
دبئی: متحدہ عرب امارات میں لاکھوں پاکستانی بسلسلہ روزگار مقیم ہیں تاہم اب ورک ویزے کیلیے بڑی شرط عائد کر دی گئی ہے۔
لاکھوں پاکستانی بسلسلہ روزگار متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور اب بھی بڑی تعداد میں لوگ ملازمت کے لیے یو اے ای جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ تاہم اب ملازمت کے لیے یو اے جانے والے پاکستانیوں پر بڑی شرط عائد کر دی گئی ہے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد کے مطابق اب یو اے ای کے ورک ویزے کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تمام پاکستانی ملازمت کے ویزا درخواست گزاروں کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے اور اس پالیسی پر 20 جولائی سے عملدرآمد بھی شروع ہو چکا ہے۔
ویزے کی درخواست دینے کے خواہشمند گڈ کنڈکٹ سرٹیفکیٹ پاکستان میں متعلقہ اتھارٹی سے حاصل کریں اور پاکستان میں یو اے ای کے سفارتخانے سے تصدیق کرائیں۔
یو اے ای جانے کے تمام خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ ویزا درخواست جمع کرانے سے قبل یہ سرٹیفکیٹ حالص کریں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
Comments
0 comment