یوکرین کو امریکی حمایت کے اعادہ کیلئے انٹونی بلنکن کیف پہنچ گئے
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پہلے سے طے شدہ پروگرام کے بغیر کیف پہنچے ہیں۔
Webdesk
|
14 May 2024
کیف: یوکرین کو امریکی حمایت کے اعادہ کیلئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کیف پہنچ گئے۔
عالمی خبررساں اداروں کی رپورٹ ے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پہلے سے طے شدہ پروگرام کے بغیر کیف پہنچے ہیں۔
ان کے اس دورے کا مقصد یوکرینی عوام و امریکی حمایت اور ہتھیاروں کی ترسیل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرانا ہے۔
ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بلنکن کے ساتھ سفرکرنے والے نامہ نگاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلنکن امید کرتے ہیں کہ امریکا کی جانب سے یقین دہانی سے یورینی باشندوں کو ایک مضبوط اشارہ ملے گا، جو بظاہر بہت مشکل وقت میں ہیں ۔
Comments
0 comment