یوکرین نے روسی دارالحکومت ماسکو پر 600 ڈرون داغ دیئے

یوکرین نے روسی دارالحکومت ماسکو پر 600 ڈرون داغ دیئے

حالیہ حملہ گزشتہ دو برس کے دوران ماسکو کی جانب کیے جانے والے بڑے ڈرون حملوں میں سب سے بڑا تھا۔
یوکرین نے روسی دارالحکومت ماسکو پر 600 ڈرون داغ دیئے

Webdesk

|

16 Aug 2026

ماسکو: یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو پر گزشتہ دو برس کے دوران سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔روسی وزارت داخلہ کے مطابق یوکرین کی جانب سے  15 اور 16 اگست کی درمیانی شب ماسکو اور اس کے گردونواح میں   600 ڈرون داغے گئے۔

جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے .تاہم روس کی جناب سے یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ اس نے یوکرین کے 201 ڈرونز تو تباہ کردیا ہے۔روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں سے ماسکو میں بڑے گودام کو نقصان پہنچا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق حالیہ حملہ گزشتہ دو برس کے دوران ماسکو کی جانب کیے جانے والے بڑے ڈرون حملوں میں سب سے بڑا تھا۔

اس سے قبل 6 اور 7 جولائی کی درمیانی شب بھی ماسکو اور اس کے گردونواح کو بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس دوران 430 سے زائد ڈرونز کی اطلاع دی گئی تھی، جن میں سے 36 ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے۔

19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب بھی 400 سے زائد ڈرونز نے دارالحکومت کے خطے کا رخ کیا تھا۔ روسی حکام کے مطابق ان میں سے بیشتر کو ماسکو سے دور فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ 85 ڈرونز ماسکو کے قریب پہنچنے پر تباہ کیے گئے۔

اسی طرح 27 اور 28 جولائی کی درمیانی شب 390 سے زائد ڈرونز ماسکو ریجن کی جانب بڑھے تھے جبکہ 17 اور 18 جولائی کے دوران یہ تعداد 370 سے زائد بتائی گئی تھی۔

11 سے 12 جولائی کے دوران بھی 300 سے زائد ڈرونز تباہ کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی تھی، جن میں سے 45 ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے۔ 4 جولائی کو بھی 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد ڈرونز نے روسی دارالحکومت کی سمت پرواز کی تھی۔

اس سے قبل مارچ 2025 میں ماسکو کو ایک بڑے ڈرون حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وقت روسی حکام کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں ڈرونز تباہ کیے گئے تھے، جن میں 74 ڈرونز ماسکو کے قریب مار گرائے گئے تھے۔

اس واقعہ میں 15 اگست کی شام سے 16 اگست کی صبح تک 600 ڈرونز کے ماسکو کی جانب بڑھنے کو گزشتہ دو برس کے دوران روسی دارالحکومت پر سب سے بڑی ڈرون حملے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

ماسکو اور ماسکو ریجن میں فضائی دفاعی نظام متحرک رہا جبکہ ملبہ گرنے والے مقامات پر ہنگامی اداروں کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!