یوم استحصال کشمیر کے 6 سال، بھارت کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج، وادی میں ہڑتال

ویب ڈیسک
|
5 Aug 2025
دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں حریت قیادت کی کال پر ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے۔ اس دن کو کشمیری ظلم و جبر اور اپنے حقوق کی پامالی کے خلاف علامتی طور پر یاد کرتے ہیں۔
بھارت کے اس فیصلے سے جموں و کشمیر کی خودمختاری کو شدید دھچکا لگا، جس سے خطے میں سیاسی و سماجی کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے منافی ہے۔
مختلف ممالک میں کشمیری کمیونٹیز نے ریلیاں، مظاہرے اور تقاریب کا اہتمام کیا، جن میں بھارت کے اس اقدام کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا مطالبہ کیا گیا۔
پاکستان میں بھی یوم سیاہ کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئیں، جہاں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
کشمیری رہنماؤں نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق بحال کرے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات کی راہ ہموار
کرے۔
Comments
0 comment