3 hours ago
یورپی کمیشن کا لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم
یہ سیزفائر ایک راحت ہے، یہ تنازع پہلے ہی کئی جانیں لے چکا ہے۔
Webdesk
|
17 Apr 2026
برسلز : یورپی کمیشن نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان دس روزہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیرلین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان دس روزہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا یہ سیزفائر ایک راحت ہے، یہ تنازع پہلے ہی کئی جانیں لے چکا ہے۔
یور پی کمیشن کی سربراہ نے کہا کہ یورپ لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے مکمل احترام کا مطالبہ کرتا رہے گا۔
انسانی امداد کے ذریعے لبنانی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔
Comments
0 comment