یورینیم کی افزودگی کا پورا حق حاصل ہے، ایران کا امریکا کوجواب

یورینیم کی افزودگی کا پورا حق حاصل ہے، ایران کا امریکا کوجواب

این پی ٹی کے کئی ارکان ہیں جو جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر مسترد کرنے کے باوجود یورینیم افزودہ کرتے ہیں
یورینیم کی افزودگی کا پورا حق حاصل ہے، ایران کا امریکا کوجواب

Webdesk

|

4 May 2025

تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی نے کہا کہ ان کے ملک کو ایک مکمل جوہری ایندھن کا عمل رکھنے کا حق حاصل ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ دلیل دی کہ جوہری عدم پھیلائو کے معاہدے کے متعدد رکن ممالک جوہری ہتھیاروں کو مسترد کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ یورینیم کی افزودگی میں مصروف ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق ان کا یہ بیان امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے جواب میں سامنے آیا ہے، جس میں روبیو نے ایران کو یورینیم کی افزودگی سے روکنے پر زور دیا تھا جبکہ اسے بیرون ملک سے درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

عراقجی نے کہا، "این پی ٹی کے کئی ارکان ہیں جو جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر مسترد کرنے کے باوجود یورینیم افزودہ کرتے ہیں۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!