یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر بیوی نے شوہر کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر بیوی نے شوہر کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

قتل میں ملوث بیوی، اس کے عاشق اور اس کے دوست کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر بیوی نے شوہر کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

Webdesk

|

7 Aug 2025

بھارت کے علاقے تلنگانہ میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جہاں ایک خاتون نے یوٹیوب ویڈیو سے سیکھ کر اپنے ہی شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل میں ملوث بیوی، اس کے عاشق اور اس کے دوست کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتول مقامی لائبریری میں صفائی کا کام کرتا تھا اور اکثر شراب نوشی کے بعد اپنی بیوی رامادیوی سے جھگڑا کیا کرتا تھا، مقتول کی بیوی رامادیوی گھریلو اخراجات کے لیے اسنیکس فروخت کرتی تھی، اسی دوران اس کی ملاقات 50 سالہ کرے راجیا سے ہوئی، دونوں میں اس دوران قربتیں بڑھ گئیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی شوہر کو راستے سے ہٹانا چاہتی تھی، جس کے لیے اس نے یوٹیوب پر ایسے طریقے تلاش کیے اور ایک ویڈیو دیکھی جس میں بتایا گیا کہ کان میں زہریلا کیمیکل یا کیڑے مار دوا ڈالنے سے انسان مر سکتا ہے۔

جس روز مقتول کو قتل کیا گیا اس رات اس کی بیوی اور اس کا ساتھی مقتول سمپت کو بہانے سے باہر لے گئے جہاں تینوں نے شراب نوشی کی، جب سمپت نشے میں بے ہوش ہو گیا تو راجیا نے اس کے کان میں زہریلا کیمیکل ڈال دیا، جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹس کے مطابق قتل کے بعد مقتول کی بیوی نے رامادیوی کو اطلاع دی کہ منصوبہ کامیاب ہو گیا ہے، اگلے دن رامادیوی نے پولیس میں شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تاکہ شک نہ ہو، تاہم جب مقتول کی لاش یکم اگست کو ملی تو رامادیوی اور راجیا دونوں نے پولیس سے درخواست کی کہ لاش کا پوسٹ مارٹم نہ کیا جائے، جس سے پولیس کو شک ہوا۔

مقتول کے بیٹے نے والد کی موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ پولیس دونوں کی کال ریکارڈز، موبائل لوکیشنز اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے معاملے کی تہہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

رامادیوی، راجیا اور اس کے ساتھی نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!