ایئرپورٹ کے رن وے پر کام کرنے والا ملازم جہاز کے نیچے آکر جاں بحق

ایئرپورٹ کے رن وے پر کام کرنے والا ملازم جہاز کے نیچے آکر جاں بحق

ملازم کا تعلق اردن جبکہ عمر 34 سال بتائی گئی ہے، ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کردی
ایئرپورٹ کے رن وے پر کام کرنے والا ملازم جہاز کے نیچے آکر جاں بحق

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2024

 

ہانگ کانگ میں ایئرپورٹ کے رن والے پر کام کے دوران 34 سالہ اردن کا شہری جہاز کے پہیوں تلے کچل دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق رن وے پر کام کے دوران اردنی شہری ٹوٹرک (جہاز کو کھینچنے والی مشین) سے نیچے گرا جس کے بعد پہیے اُس کو روندتے ہوئے چلے گئے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول خود جہاز کو کھینچنے والی گاڑی چلانے کا کام کرتا تھا اور واقعے کے وقت بھی وہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔

اردنی شہری کے ٹَو ٹرک سے گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایسا ٹَو ٹرک کے ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہوگا اور ساتھ بیٹھے ملازم نے سیفٹی بیلٹ نہیں باندھا ہوگا اور موڑ کاٹتے وقت وہ تیز رفتاری کے باعث گر گیا ہوگا۔

پولیس نے مقتول کے ساتھ ٹو ٹرک میں سوار 60 سالہ شہری کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!