زہران ممدانی کی امریکا کی جانب سے وینزویلا پر حملے کی شدید مذمت

زہران ممدانی کی امریکا کی جانب سے وینزویلا پر حملے کی شدید مذمت

صدر اور اہلیہ کو حراست میں لینا ناقابل دفاع اقس
زہران ممدانی کی امریکا کی جانب سے وینزویلا پر حملے کی شدید مذمت

ویب ڈیسک

|

4 Jan 2026

نیو یارک سٹی کے نو منتخب میئر زوہران ممدانی نے کہا ہے کہ انہوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی امریکی حراست پر اپنے تحفظات براہِ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تک پہنچا دیے ہیں۔ ممدانی کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی اصولوں اور خودمختار ریاستوں کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

میئر زوہران ممدانی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے فون پر بات کر کے واضح کیا کہ وہ وینزویلا کی قیادت کے خلاف اس یکطرفہ کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا مؤقف صاف الفاظ میں پیش کیا، تاہم صدر ٹرمپ کے ردعمل کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کے خلاف نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ میں فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے اور دونوں کو امریکا منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ان پر وفاقی الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

زوہران ممدانی نے کہا کہ انہیں ہفتے کی صبح اپنے حلف اٹھانے کے چند دن بعد ہی سٹی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام، چیف آف اسٹاف اور پولیس کمشنر نے اس کارروائی اور مادورو کی نیویارک منتقلی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ کسی خودمختار ملک کے خلاف یکطرفہ کارروائی جنگ کے مترادف اور ملکی و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس صورتحال کے اثرات نیویارک میں مقیم وینزویلا کی کمیونٹی پر بھی پڑ سکتے ہیں، اس لیے ان کی انتظامیہ عوامی تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!