ماں کا نام اور بیوی کا ساتھ، کراچی کے مشہور چاند بھائی سوپ والے کی کہانی

ماں کا نام اور بیوی کا ساتھ، کراچی کے مشہور چاند بھائی سوپ والے کی کہانی

یخنی 50 روپے میں فروخت کی، لوگوں کو پسند آئی اور پھر اللہ نے ایک سلسلہ بنادیا

Webdesk

|

24 Feb 2026


شہر قائد میں یخنی سوپ کے حوالے سے مشہور چاند بھائی نے ڈائیلاگ پاکستان کو کراچی کی گمنام کہانیوں کے سلسلے میں شروع ہونے والی سیریز میں انٹرویو دیا۔

انہوں نے بتایاکہ چاند میری والدہ کا نام ہے جبکہ بیوی نے سوپ کے کام میں نہ صرف ساتھ دیا بلکہ محنت بھی کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ عبدالرحمان چوہان میرا نام اور عمر 60 سال ہے، میرے دو بیٹے، دو بہوئیں، پوتا پوتی اور بیٹی ہے۔

عبدالرحمان کے مطابق انہوں نے لیتھ مشین، فولڈنگ کرسیاں اور مختلف کام کیے پھر بچے کے رکھے ہوئے 55 روپے سے آغاز کیا اور گرمیوں میں جوس بھی فروخت کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بکرے کی یخنی 50 روپے میں فروخت کی، لوگوں کو پسند آئی اور پھر اللہ نے ایک سلسلہ بنادیا۔

چوہان نے بتایا کہ انہوں نے ڈیڑھ روپے سے سوپ کا پیالہ فروخت کرنا شروع کیا اور اب قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی ہے، اہلیہ اُس وقت سے ساتھ دے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی بیوی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ ہمیشہ رہے اور اللہ ہم دونوں کو ساتھ اپنے پاس بلائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!