10 سالہ بچے کا ڈانٹ ڈپٹ پر والد سے انتقام، پولیس کا مخبر بن کر گرفتار کروادیا

10 سالہ بچے کا ڈانٹ ڈپٹ پر والد سے انتقام، پولیس کا مخبر بن کر گرفتار کروادیا

پولیس نے منشیات برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کرلیا
10 سالہ بچے کا ڈانٹ ڈپٹ پر والد سے انتقام، پولیس کا مخبر بن کر گرفتار کروادیا

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2025

یوننگ کاؤنٹی: چین میں 10 سالہ بچے نے ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر اپنے والد کی منشیات فروشی کو بے نقاب کر کے پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروادیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین میں جنوری کے اوائل میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک 10 سالہ بچے نے اپنے والد کی طرف سے گھر میں غیر قانونی منشیات چھپانے پر پولیس کو مطلع کیا۔

بچے نے ہوم ورک نہ کرنے پر والد کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ کا انتقام لینے کیلیے ساری کہانی پولیس کو بتائی اور غصے میں گھر چھوڑ کر قریبی دکان پہنچا جہاں سے اُس نے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 1010 پر ساری صورت حال پولیس کو بتائی۔

بچے نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے والد نے بالکونی میں خشک پوست کے چھلکے چھپائے ہوئے ہیں، جو چینی قانون کے تحت ممنوع اور خطرناک قرار دیے گئے ہیں۔

پولیس نے گھر کی تلاشی کے دوران آٹھ خشک پوست کے چھلکے برآمد کیے۔ والد نے وضاحت دی کہ وہ انہیں دوائی کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ تاہم، پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور معاملہ مزید کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس بریگیڈ کے حوالے کر دیا۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!