عمران خان کی رہائی پر مفت بریانی، برطانیہ میں ہوٹل کا اعلان
ویب ڈیسک
|
5 Sep 2024
ایک برطانوی پاکستانی ریسٹورنٹ کے مالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس دن مفت بریانی تقسیم کریں گے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل سے رہا ہوں گے۔
انہوں نے یہ اعلان برطانیہ میں اپنے کھانے کی کھڑکی پر چسپاں ایک پوسٹر کے ذریعے کیا۔
عجیب و غریب پیشکش کی ویڈیو ایک مقامی شخص نے ریکارڈ کی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
"عمران خان کی رہائی کے دن مفت بریانی،" پوسٹر کا متن پڑھا گیا۔
اس سے قبل برطانیہ میں پی ٹی آئی کے ایک حامی نے اپنے ریسٹورنٹ کا نام ’کیفے 804‘ رکھا تھا، جو نمبر عمران خان کو اڈیالہ جیل میں دیا گیا تھا۔
انہوں نے ایک ڈیل کی پیشکش بھی کی کہ جس کا نام عمران خان ہے وہ ریسٹورنٹ کے افتتاحی دن مفت کھانا لے سکتا ہے۔
اس وقت سابق وزیراعظم اور ان کے قریبی ساتھی راولپنڈی جیل میں قید ہیں۔
Comments
0 comment