عطیہ باکس میں غلطی سے گرے آئی فون کو انتظامیہ نے مندر کی جائیداد قرار دیدیا

عطیہ باکس میں غلطی سے گرے آئی فون کو انتظامیہ نے مندر کی جائیداد قرار دیدیا

مندر کی انتظامیہ نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ اس سے صرف ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں
عطیہ باکس میں غلطی سے گرے آئی فون کو انتظامیہ نے مندر کی جائیداد قرار دیدیا

Webdesk

|

22 Dec 2024

بھارتی عقیدت مند کا آئی فون غلطی سے عطیہ باکس میں گر گیا جسے مندر کی انتظامیہ نے مندر کی جائیداد قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ایسا واقعہ جس نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا، جب ایک بھارتی عقیدت مند نے عطیہ دیتے ہوئے غلطی سے اپنا موبائل فون گرا دیا، تاہم حکام نے اسے یہ کہہ کر واپس کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ یہ اب مندر کی ملکیت بن چکا ہے۔

بھارتی شہری اسے واپس لینا چاہتا تھا اور اس لیے وہ مندر کے حکام کے پاس گیا اور التجا کی کہ اس کا آئی فون جو عطیہ کرتے وقت نادانستہ طور پر گر گیا تھا اسے واپس کر دیا جائے۔

لیکن تامل ناڈو کے ہندو مذہبی اور خیراتی اوقاف کے محکمے نے شائستگی سے ان کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ یہ اب مندر کی ملکیت بن چکا ہے۔

جمعہ کے روز، ہدیہ خانہ کھولنے کے بعد، مندر کی انتظامیہ نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ اس سے صرف ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں۔ تاہم فون کے مالک نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور اصرار کیا کہ ان کا فون انہیں واپس کر دیا جائے۔

جب یہ مسئلہ HR اور CE کے وزیر پی کے سیکر بابو کے نوٹس میں آیا تو اُن کا کہنا تھا کہ جو بھی چیز پیشکش کے خانے میں جمع کی جاتی ہے، چاہے وہ مانی چاہی چیز ہی کیوں نہ ہو وہ خدا کے کھاتے میں چلی جاتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!