عیدی کے نام شہریوں سے رشوت لینے والے اہلکاروں کیخلاف بھیک مانگنے کے مقدمات درج

عیدی کے نام شہریوں سے رشوت لینے والے اہلکاروں کیخلاف بھیک مانگنے کے مقدمات درج

کسی بھی نام پر رشوت لینے کے حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہوگا، ترجمان
عیدی کے نام شہریوں سے رشوت لینے والے اہلکاروں کیخلاف بھیک مانگنے کے مقدمات درج

ویب ڈیسک

|

23 May 2026

عید کے موقع پر شہریوں سے ’عیدی‘ کے نام پر رقم وصول کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر گداگری سے متعلق دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق محکمہ کی ساکھ متاثر کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت پالیسی اپنائی گئی ہے اور کسی بھی غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے پہلے ہی تمام فیلڈ افسران کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ شہریوں کو ہراساں کرنے یا غیر قانونی طور پر رقم وصول کرنے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ تاہم شاہدرہ اور اسلام پورہ کے علاقوں میں بعض اہلکاروں کی جانب سے عیدی کے نام پر شہریوں سے پیسے مانگنے کی شکایات موصول ہوئیں۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا۔ تحقیقات میں الزامات درست ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف تھانہ شاہدرہ اور تھانہ اسلام پورہ میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں پر دفعہ ایک سو پچپن سی اور گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ عوام سے رقم مانگ کر محکمہ پولیس کا نام خراب کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے اہلکار فورس میں رہنے کے اہل نہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!