بہن پر تشدد، بہنوئی سے بدلہ لینے کیلیے سفاک ماموں نے کمسن بھانجے کے منہ میں مرچیں بھردیں

ویب ڈیسک
|
12 Apr 2025
سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں اپنی بہنوئی سے بہن پر تشدد کا بدلہ لینے کیلیے سفاک ماموں نے کم عمر بھانجھے کے منہ میں مرنچیں بھر دیں۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں بہن سےمارپیٹ پر بہنوئی کو سبق سکھانے کیلیے نوجوان خودظالم بن گیا اور بہنوئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے 6 ماہ کے بھانجے کے منہ میں ہری مرچ ڈالتا رہا۔
ملزم نے ویڈیوبنالی جبکہ ملزم شکیل احمدنے آڈیو بیان میں بھانجے کےمنہ میں مرچ ڈال کر ویڈیو بنانےکا اعتراف بھی کیا۔
ملزم نے کہا کہ بہن کےساتھ مار پیٹ پر بہنوئی کو سبق سکھانے کے لیے ویڈیوبنائی، زیادہ تکلیف مجھے ہوئی، بہنوئی کو احساس ہوناچاہیےکسی کی بہن کےساتھ ظلم کرو تو کیسا لگتا ہے۔
ملزم کے مطابق کچھ عرصہ قبل بہن کی شادی کراچی کےمحمدوارث سےکروائی گئی تھی، 14ماہ میں بہنوئی نے3مرتبہ بہن کو مارا پیٹا اور گھر سے نکالا، اب پھر بہنوئی نے بہن کو گھر سے نکالا اور وہ بیٹے کے ساتھ ہمارے ہمارے گھر لاڑکانہ میں مقیم ہے۔
Comments
0 comment