بیوی سے چھپ کر تھائی لینڈ جانے کی ہوشیاری کرنے والا شخص جعلسازی کے الزام میں ایئرپورٹ پر گرفتار

بیوی سے چھپ کر تھائی لینڈ جانے کی ہوشیاری کرنے والا شخص جعلسازی کے الزام میں ایئرپورٹ پر گرفتار

ملزم کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا
بیوی سے چھپ کر تھائی لینڈ جانے کی ہوشیاری کرنے والا شخص جعلسازی کے الزام میں ایئرپورٹ پر گرفتار

Webdesk

|

15 Jul 2024

بیوی سے چھپ کر کئی بار تھائی لینڈ جانے والے شخص کو بنکاک میں پولیس نے ایئرپورٹ پر جعلسازی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ایئرپورٹ سے تھائی لینڈ جانے والے شہری کو تھائی حکام نے ائیرپورٹ پر پاسپورٹ مشکوک اور ٹیمپرنگ ہونے پر حراست میں لیا۔

امیگریشن کے دوران ایئرپورٹ حکام نے پاسپورٹ کے بارہ صفحات آپس میں چپکے ہوئے دیکھے تو مسافر سے تفتیش شروع کی جس کے دوران اُس نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے بھی بیوی سے چھپ کر تھائی لینڈ آچکا ہے اور پاسپورٹ کے صفحات اس لیے چپکائے یا ٹیمپرنگ اس لیے کی کہ کہیں بیوی کو علم نہ ہوجائے۔

گرفتار شہری کی شناخت 33 سالہ توشار پوار کے نام سے ہوئی ہے جو لاجسٹکس کے کاروبار سے منسلک ہے، گرفتاری کے وقت مسافر اپنے ایک کلائنٹ کے ساتھ تھائی لینڈ جارہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!