چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو سے لڑکی دنیا بھر میں مشہور ہوگئی

چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو سے لڑکی دنیا بھر میں مشہور ہوگئی

بروقت ریکارڈ ہونے کی وجہ سے ویڈیو دنیا بھر میں پھیل گئی
چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو سے لڑکی دنیا بھر میں مشہور ہوگئی

ویب ڈیسک

|

22 May 2024

اسپین سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کی عین وقت پر بننے والی ویڈیو دنیا بھر میں نہ صرف وائرل ہوئی بلکہ یہ سائنسی ماہرین کے بہت کام آئی ہے۔

کہتے ہیں کہ فوٹو گرافی میں ایک کلک انسان کی زندگی کو بدل دیتا ہے اور یہی کچھ ہوا اسپین کی نوجوان لڑکی کے ساتھ۔ 

معاملہ کچھ یہ ہے کہ ہفتے کے روز اسپین، پرتگال سمیت مختلف ممالک میں رات کے وقت آسمان پر شہاب ثاقب نمودار ہوا، جس کی ویڈیو مختلف صارفین کے موبائل میں محفوظ ہوگئی۔

ان ہی میں ایک ویڈیو اسپین سے تعلق رکھنے والی نامعلوم نوجوان لڑکی کی ہے جو موبائل میں اپنی ویڈیو ریکارڈ کررہی تھی تو اسی دوران شہاب ثاقب آسمان پر آیا جس کی وجہ سے رات کی تاریکی میں آسمان پر نیلے رنگ کی روشنی چھا گئی۔

ہرے اور نیلے رنگ کی یہ روشنی اتنی تیز تھی کہ اس نے لڑکی کو بھی آسمان کی طرف دیکھنے پر مجبور کیا، یوں لڑکی کے موبائل میں اس سارے منظر کی ویڈیو محفوظ ہوئی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!