16 hours ago
چین میں بے قابو روبوٹ نے شائقین پر حملہ کر دیا
روبوٹ اچانک رکنے سے پہلے شائقین کے قریب آتا ہے اور انہیں مارنے کی کوشش کرتا ہے۔

Webdesk
|
23 Feb 2025
بیجنگ: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں چین میں ایک فیسٹیول میں ہونے والے واقعے میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ایک انسان نما روبوٹ دکھایا گیا ہے ۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روبوٹ اچانک رکنے سے پہلے شائقین کے قریب آتا ہے اور انہیں مارنے کی کوشش کرتا ہے۔
سکیورٹی نے فوری مداخلت کی اور اسے جگہ سے ہٹا دیا۔ابتدائی اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ واقعہ سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بے قابو حرکت جان بوجھ کر حملہ کرنے کی بجائے صرف سسٹم کی خرابی ہو سکتی ہے۔
Comments
0 comment