دلہن کو دیکھتے ہی دلہا نے شادی سے انکار کیوں کردیا؟

دلہن کو دیکھتے ہی دلہا نے شادی سے انکار کیوں کردیا؟

شادی کی تقریب اس وقت ہنگامے میں بدل گئی جب دولہے نے دلہن کو دیکھتے ہی شادی سے کرنے سے منع کردیا۔
دلہن کو دیکھتے ہی دلہا نے شادی سے انکار کیوں کردیا؟

Webdesk

|

23 Dec 2024

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان کے جے پور میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا، ایک گائوں میں شادی کے لیے پہنچی بارات ایک غیر متوقع واقعے کے بعد تنازعے کا شکار ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شادی کی تقریب اس وقت ہنگامے میں بدل گئی جب دولہے نے دلہن کو دیکھتے ہی شادی سے کرنے سے منع کردیا۔

جے پور سے تعلق رکھنے والے ایک چھتریا خاندان بینڈ باجے کے ساتھ بارات لے کر مرزا پور کے راج گڑھ علاقے میں دلہن کے گھر پہنچا۔ دولہا اور اس کے اہل خانہ شادی کی تیاریاں مکمل کرکے خوشی خوشی تقریب میں شریک ہوئے۔

تاہم، شادی سے کچھ وقت پہلے دولہے کو دلہن کے خاندان پر شک پیدا ہوا، جو وقت کے ساتھ گہرا ہوتا چلا گیا۔ جب شادی کی رسم شروع ہونے لگی تو دلہن کی شکل و صورت دیکھ کر دلہا نے شادی سے منع کردیا۔

یہ معاملہ باراتیوں اور دلہن کے خاندان کے درمیان تنازعہ کا باعث بن گیا جس کے بعد مقامی پولیس کو مداخلت کرنا پڑی، پولیس دونوں فریقین کو تھانے لے گئی۔

پولیس نے دونوں خاندانوں سے پوچھ گچھ کے بعد دولہا اور اس کے اہل خانہ کو واپس جے پور بھیج دیا۔

دلہن کے خاندان کے مطابق یہ اقدام غیر ضروری اور ان کی عزت پر سوال اٹھانے کے مترادف ہے، جبکہ دولہے کے خاندان نے اس واقعے پر کوئی واضح بیان دینے سے گریز کیا۔

یہ واقعہ شادیوں کے دوران پیش آنے والے غیر معمولی تنازعات کی ایک اور مثال بن گیا، جس نے مقامی سطح پر کافی توجہ حاصل کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!