حیدرآباد میں چار ہاتھ اور 4 ٹانگوں والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش
Webdesk
|
9 Mar 2024
حیدرآباد کے نجی اسپتال میں دوران زچگی خاتون نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بچے کی چار ٹانگیں اور چار ہاتھ ہیں، بچہ مکمل طور صحتمند ہے، بچے کی پیدائش بذریعہ آپریشن ہوئی۔
بچے کی جسامت کے ساتھ اضافی دو ہاتھ اور دو پاؤں جسم سے جڑے ہوئے تھے۔ ماہر سرجن اور ٹیم نے سرجری کرکے بچے کے جسم سے اضافی حصے الگ کیے۔
ذرائع محکمہ صحت حیدرآبادکا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، خاتون کی بچہ دانی میں جڑواں بچوں کی تخلیق ہورہی تھی۔
طبی پیچیدگیوں کے باعث ایک بچے کی تخلیق مکمل ہوئی جبکہ دوسرے کی ادھوری رہ گئی، بچے کی اس طرح کی پیدائش کا واقعہ اپنا نوعیت کا پہلا کیس ہے۔
Comments
0 comment