پمز آتشزدگی، اسپتال میں فائر سیفٹی انتظام نہ ہونے کا انکشاف

پمز آتشزدگی، اسپتال میں فائر سیفٹی انتظام نہ ہونے کا انکشاف

ایک اہم دستاویز سامنے آگئی جس میں ممکنہ وجہ بتائی گئی ہے
پمز آتشزدگی، اسپتال میں فائر سیفٹی انتظام نہ ہونے کا انکشاف

Webdesk

|

26 Aug 2026

اسلام آباد: پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کے بعد فائر سیفٹی انتظامات سے متعلق مبینہ غفلت کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کو گزشتہ کئی برس سے فائر سیفٹی کے نقائص دور کرنے کے لیے متعدد بار متنبہ کیا جاتا رہا، تاہم مطلوبہ اقدامات مکمل نہ کیے جاسکے۔

ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے 2018 سے پمز انتظامیہ کو مختلف نوٹسز جاری کیے، جن میں فائر سیفٹی آلات اور حفاظتی نظام کی کمی کی نشاندہی کی گئی تھی۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق فائر پریوینشن، فائر پروٹیکشن اور لائف سیفٹی سے متعلق ضروری آلات کی تنصیب مکمل کرنے کی ہدایات بھی دی جاتی رہیں۔ انتظامیہ کو فائر سیفٹی سسٹم کی مؤثر دیکھ بھال اور اس کے 24 گھنٹے آپریشن کے لیے تربیت یافتہ عملہ تعینات کرنے کا بھی کہا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز انتظامیہ کو فائر سیفٹی پلانز کی منظوری، متعلقہ این او سی اور فائر سیفٹی کمپلیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں، جبکہ ہسپتال کے عملے اور دیگر افراد کو فائر سیفٹی اور عمارت خالی کرنے کے طریقہ کار کی تربیت دینے پر بھی زور دیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری جانچنے کے لیے باقاعدگی سے فائر ڈرلز اور ایمرجنسی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق 2024 میں جاری کیے گئے نوٹس میں بھی پمز میں فائر سیفٹی سے متعلق متعدد اقدامات مکمل نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے ہسپتال انتظامیہ کو فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد اور ضروری خامیوں کو دور کرنے کے لیے تین ماہ کی مہلت بھی دی تھی۔

پمز میں حالیہ آتشزدگی کے بعد ان سابقہ نوٹسز اور فائر سیفٹی انتظامات پر عمل درآمد کی صورتحال بھی تحقیقات کا اہم حصہ بن گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!