59 mins ago
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان
پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی
ویب ڈیسک
|
25 Aug 2026
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے 26 اگست کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 26 اگست کی مدت کے لیے ہوگا۔
Comments
0 comment