گڈانی ساحل کے قریب سمندرمیں نایاب نسل کی دیوہیکل بلیووہیل نمودار

گڈانی ساحل کے قریب سمندرمیں نایاب نسل کی دیوہیکل بلیووہیل نمودار

وہیل مچھلی دنیا میں پایا جانے والا سب سے بڑا آبی جانورہے
گڈانی ساحل کے قریب سمندرمیں نایاب نسل کی دیوہیکل بلیووہیل نمودار

Webdesk

|

8 Apr 2024

کراچی: گڈانی ساحل کے قریب سمندرمیں نایاب نسل کی دیوہیکل بلیووہیل کا مشاہدہ،ماہی گیروں نے غیرمعمولی جثے کی حامل وہیل کو موبائل کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا۔

حب گڈانی کے ساحل پر نایاب نسل کی دیووہیکل بلیو وہیل مچھلی نمودار ہوئی،جوکافی دیرتک سطح آب پرابھرتی رہی،ماہی گیروں نے بلیووہیل کوکیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا۔

ماہی گیروں کے مطابق گڈانی کے ساحل پراس قسم کا نظٓاہرہ پہلی مرتبہ کیاگیاہے، بلیووہیل کا ساحل سے فاصلہ 3کلومیٹرکی دوری پرتھا،تیکنیکی مشیرڈبلیوڈبیلو ایف معظم خان کے مطابق گڈانی ساحل کے قریب دیوہیکل وہیل مچھلی دیکھی گئی۔

وہیل مچھلی دنیا میں پایا جانے والا سب سے بڑا آبی جانورہے،گڈانی ساحل پردیکھی جانے والی وہیل مچھلی 100فٹ لمبی ہے،وہیل نسل کی مچھلی کی بہت بڑی تعداد پاکستان میں موجود ہے،بلیووہیل کامشاہدہ پاکستانی ساحلوں پرعام ہے۔

معظم کے مطابق گذشتہ 15برسوں میں وہیل مچھلی کو 10مختلف مواقعوں پردیکھا گیا ہے،پاکستان میں وہیل کی نسل سے تعلق رکھنے عریبین سی ہمپ بیک سب سیزیادہ پائی جاتی ہے،بھاری بھرکم جثے کی وجہ سے وہیل اکثرماہی گیروں کی جال میں پھنس جاتی ہے۔

نایاب نسل کے آبی حیات کی آگاہی وجہ سیماہی گیر وہیل اوردیگرمچھلیوں کو آزادکردیتے ہیں،بلیووہیل کو تحفظ کی اشد ضرورت ہیورنہ یہ نسل معدومیت سے دوچارہوسکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!