حادثے میں بیوی زخمی ہونے پر شوہر نے اپنے ہی خلاف مقدمہ درج کرادیا

حادثے میں بیوی زخمی ہونے پر شوہر نے اپنے ہی خلاف مقدمہ درج کرادیا

پولیس کے مطابق زخمی خاتون کسی بھی قسم کا بیان دینے کی حالت میں نہیں تھی
حادثے میں بیوی زخمی ہونے پر شوہر نے اپنے ہی خلاف مقدمہ درج کرادیا

ویب ڈیسک

|

26 Sep 2024

بھارت کے شہر اندور میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا، ایک شخص نے بیوی کے روڈ حادثے میں زخمی ہونے پر اپنے خلاف شکایت درج کروا دی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روی گوڑ اپنی اہلیہ اور 2 سالہ بچے کے ساتھ اسکوٹر پر جا رہا تھا کہ سڑک پر موجود گڑھے کی وجہ سے اسکوٹر کو حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ اسکوٹر گرنے سے روی کی بیوی گری اور اسے سر اور ٹانگوں پر زخم آئے جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا، جہاں اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون کسی بھی قسم کا بیان دینے کی حالت میں نہیں تھی تاہم شوہر روی نے تمام تر الزامات کو اپنے سر لیتے ہوئے خود کو بیوی کے زخمی ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور اپنے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!