جہاز میں 24 سال تک صفائی کرنے والا ملازم پائلٹ بن گیا
ویب ڈیسک
|
29 Dec 2023
نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ابو بکر نامی شہری نے اپنے خواب کو حقیقت میں بدل کر دنیا کو ایک نیا سبق دے دیا۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوبکر 24 سال تک یومیہ اجرت 50 ڈالر سینٹ پر جہاز میں صفائی کا کام کرتا تھا۔
کسی بھی جہاز کے ایئرپورٹ پر آنے کے بعد سوئپر کی حیثیت سے ابوبکر اُس میں جاتا اور کچرا اٹھانے کے ساتھ پونچھا بھی لگا تھا مگر اس دوران اُس نے اپنے پائلٹ بننے کے جنون کو جاری رکھا۔
ابوبکر نے ایوی ایشن کی پڑھائی کے سلسلے کو جاری رکھا اور پھر ڈگری حاصل کرنے کے بعد پائلٹ کی ٹریننگ لی جس کے بعد اُسے باقاعدہ لائسنس جاری کیا گیا۔
نائیجیرین شہری کا کہنا ہے کہ گھریلو حالات کی وجہ سے اُسے گزر بسر کیلیے سوئپر کی ملازمت تو کرنی پڑی مگر اس پر اُسے کوئی شرمندگی نہیں ہے۔
’مجھے بچپن سے ہی پڑھنے اور پائلٹ بننے کا شوق تھا اور میں نے سوچا ہوا تھا کہ اس شوق کو ضرور پورا کروں گا‘۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تعلیم کے بعد میرا ارادہ تھا کہ میں اعلیٰ تعلیم اور ڈگری حاصل کروں، جس کے لیے میں نے کدونا پولٹیکنک کالج میں داخلہ لیا اور کام کے ساتھ ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔
ڈگری مکمل ہونے کے بعد ابوبکر کو ترقی دے کر پہلے گراؤنڈ اسٹاف اور پھر مزید ترقی دے کر کیبن کریئو بنایا گیا، تاہم ڈگری اور پھر کینیڈا سے ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد ابوبکر نے لائسنس حاصل کیا اور ایک ایئرلائن میں مینجنگ ڈائریکٹر تعینات ہوا۔
ابوبکر کا کہنا ہے کہ مینجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ ملنے کے بعد بھی اُس کی راہ میں ایک سیٹھی رکاوٹ تھی جس پر اُس نے دوبارہ کینیڈا جاکر ایک اور ڈگری حاصل کی اور پھر نائیجیریا کی اعظم ایئر سروس لمیٹٰڈ نے اُسے بطور پائلٹ بھرتی کیا۔
Comments
0 comment