جنوبی کوریا میں 13، 13 بچے پیدا کرنیوالی خواتین کیلیے سویلین ایوارڈ کا اعلان
Webdesk
|
15 Oct 2024
سیول: شرح پیدائش میں تیزی سے کمی کا سامنا کرنے والے ملک جنوبی کوریا کی وزارت صحت اور فلاح و بہبود نے دو خواتین کو 13، 13 بچے پیدا کرنے پر سویلین سروس میڈل سے نواز دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 60 سالہ ایوم گئی-سک کو سول میرٹ کے پانچویں درجے کے ایوارڈ سی یونگنیو میڈل سے نوازا گیا۔
یہ میڈل ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کی سیاست، معیشت، معاشرت، تعلیم یا اکادمی میں بھرپور حصہ ڈالا ہو۔
ذرائع کے مطابق 59 سالہ لی یونگ-می کو جس سول میرٹ میڈل سے نوازا گیا وہ ان افراد کو دیا جاتا ہے جو کامیابیوں اور عطیات کے ذریعے یا اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچا کر یا عوامی خدمت کے لیے اپنی زندگی مختص کرتے ہوئے ملکی فلاح میں حصہ ڈالتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایوم نے 1986 سے 2007 کے درمیان پانچ بیٹوں اور آٹھ بیٹیوں کو جنم دیا۔ جبکہ لی کے گھر پہلے بچے کی ولادت 23 برس اور آخری بچے کی ولادت 44 برس کی عمر میں ہوئی۔
Comments
0 comment