کھانا ختم ہونے پر لڑکے والوں نے تقریب روکی تو ولیس نے تھانے بلوا کر شادی کروادی

کھانا ختم ہونے پر لڑکے والوں نے تقریب روکی تو ولیس نے تھانے بلوا کر شادی کروادی

لڑکی اور لڑکے کی رضامندی پر پولیس نے رسومات تھانے میں ادا کروائیں اور پھر دونوں کو ایک ساتھ روانہ کیا
کھانا ختم ہونے پر لڑکے والوں نے تقریب روکی تو ولیس نے تھانے بلوا کر شادی کروادی

ویب ڈیسک

|

4 Feb 2025

بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ہونے والی شادی میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سورت میں ہونے والی شادی کا آغاز ہال میں ہوا مگر اس کا اختتام تھانے میں ہوا اور تمام رسومات بھی تھانے میں ہی ادا کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریبات ہندو مذہب کے تحت جاری تھیں اور پھیروں سمیت سب مکمل ہوگیا تھا جبکہ گلے میں ہار ڈالنے کا مرحلہ باقی تھا۔

اس دوران تقریب میں کھانا ختم ہوا تو باراتی مشتعل ہوئے اور دلہا کے گھر والوں نے لڑکے کو ہار پہنانے سے روک دیا۔

معاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ تقریب میں شریک لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر فوری طور پر ڈپٹی کمشنر نفری کے ساتھ پہنچے اور مذاکرات کیے۔

دلہا کے اہل خانہ نے کھانا نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے باقی رسم ادا کرنے سے انکار کیا جس پر دلہن اور اُس کے گھر والے پریشان ہوئے جبکہ لڑکا بھی رسم کیلیے راضی تھا اور اُسے زبردستی روکا جارہا تھا۔

اس معاملے کو حل کرنے کیلیے پولیس افسر نے دلہا اور دلہن کو گھر والوں سمیت تھانے بلایا جہاں لڑکی اور لڑکے کی رضامندی پوچھ کر باقی رسم ادا کروائی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!