خانہ کعبہ ایک روز کیلیے خواتین کیلیے مختص، اس خوبصورت رسم کا مقصد کیا ہے؟
اس خوبصورت رسم کا مقصد مسجد الحرام کو خالی نہ رکھنا ہے

ویب ڈیسک
|
5 Jun 2025
عازمین کے مناسک کی ادائیگی میں مصروف ہونے کے بعد 8 ذی الحجہ کے دن کو خواتین سے منسوب کیا گیا ہے۔
عازمین کی مکہ سے روانگی اور مناسک حج میں مصروفیت کے بعد مسجد الحرام میں لوگوں کی موجودگی کو برقرار رکھنے کیلیے 9 ذی الحجہ یوم عرفہ کے روز صرف خواتین اور اُن کے ساتھ نابالغ بچوں کو داخلے کی اجازت ہوتی ہے۔
اس دن مطاف کالا نظر آتا ہے کیونکہ تمام خواتین سیاہ عبایہ پہن کر طواف اور عمرہ ادا کررہی ہوتی ہیں۔
یہاں اہل مکہ کی خوبصورت سالانہ رسم ہے جسے "یوم الخلیف" کہا جاتا ہے، جو عربی لفظ "باطل" یا "خالی" سے ماخوذ ہے۔
عورتیں اور بچے خانہ کعبہ کا طواف کرنے کے لیے مسجد الحرام کا رخ کرتے ہیں تاکہ حرم خالی نہ رہے۔
Comments
0 comment